منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

پاک فوج کی طرح ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کرونا وائرس کے خلاف جنگ کسی جہاد سے کم نہیں، تحریک انصاف بھی کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے میدان میں آگئی

datetime 16  مارچ‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے چیئرنگ کراس پر ترجمان پنجاب حکومت و وائس چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل ناصر سلمان ، مشیر تاجران سنٹرل پنجاب ملک امانت علی کے ہمراہ عوام میںکرونا وائرس سے بچائو کے لئے حفاظتی ماسک تقسیم کیئے ۔ اس موقع پر اعجازاحمد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کرونا وائرس کی آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے ،

گھبرانے سے نہیں حکمت عملی سے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا، نوجوانوں کو قوم کے لئے خدمات سرانجام دینی چاہئیں،کرونا کے خلا ف جنگ ہم سب نے مل کر جیتنی ہے ، ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، وائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے، ہسپتالوں میںآئسولیشن روم قائم کردیے گئے ہیں، پوری ہوشمندی سے بہادر اور سمجھدار قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، پانچ وقت کی نماز ، وضو و صفائی سے کرونا وائرس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ، چھ سال سے کم اور بوڑھوں کے لئے خطرہ ہے نوجوانوں کے لئے نہیں،پاک فوج کی طرح ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کا کرونا وائرس کے خلاف جنگ کسی جہاد سے کم نہیں ہے ، ڈاکٹر ز، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسوں سے گزارش کروںگاکہ وہ عوام کو تسلی دیں اور وباکو آزمائش سمجھیں، باربار ہاتھ دھوئیں ، سینیٹائزر کا استعمال کریں اور اپنے ہاتھوں کو منہ پر نہ لگائیں ، بچوں اور بزرگوں کو محفوظ بنانا ہم سب سے کی ذمہ داری ہے ،پی ٹی آئی کے لاکھوں عہدیدارن اور کارکنوں کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام دینا چاہتا ہوںکہ وہ کرونا وائرس کے خلاف عوام کے ہم قدم چلیں اور بازار سے ماسک لے کر عوام میں تقسیم کر کے آگاہی دیں۔انہوں نے کہاکہ حدیث کے مطابق طہارت ، صفائی اورپاکی نصف ایمان ہے ، طہارت میں یہ بات واضح ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، جہاں جہاں زیادہ لوگ جمع ہونگے وہاں اس کا پھیلائو زیادہ ہو سکتاہے ،

پی ٹی آئی حکومت ملک وقوم کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے دن رات بہترین اقدامات کررہی ہے، وفاقی حکومت مربوط انداز میں صوبائی حکومتوں کیساتھ ملکر قومی ایکشن پلان کے تحت کام کررہے ہیں، آدھی سے زائد دنیا کرونا وائرس کی زد میں آچکی ہے،کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہے، حکومت عوام کی حفاظت کیلئے کو ئی کسر نہیں چھوڑے گی، قوم کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دے۔ اس موقع پر آفتاب افگن محمد خان مدنی، لقمان قاضی ، بابر علی خان، عمران بشیر، میاںجمیل، رانا شفقت ، رائو کاشف ، امین مظہر بٹ، ساجد میوء، فیضان ہاشمی، عادل چوہدری، رانا طارق سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…