اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر سپریم کورٹ میں حفاظتی اقدامات کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے اور تمام ملازمین کو ماسک پہننے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔چین یا دیگر متاثرہ ممالک سے
سفر کرنے والے ملازمین کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سپریم کورٹ نے صفائی عملے کو سپریم کورٹ کی عمارت کو جراثیم سے پاک کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔سر کلر کے مطابق ججز کو پیپر ورک دینے والے ملازمین کو پہلے ہاتھ صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔