اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس نہ لانے کا فیصلہ درست تھا، چین میں موجود پاکستانیوں بارے اہم بات سامنے آ گئی

datetime 16  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی زوالفقار بخاری نے کہاہے کہ چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس نا لانے کا فیصلہ صحیح فیصلہ تھا، جمعرات کو 6 مختلف قسم کے کھانے پینے کی اشیا چین میں پھنسے 1300 طالب علموں کو پہنچا دی جائیں گی،

اگلے تین سے پانچ دنوں میں سعودی عرب میں کمرشل فلائٹس بند ہونے کی وجہ سے جو پاکستانی واپس نہیں آ سکتے انہیں واپس لے آیا جائیگا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی زوالفقار بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کی تعریف کی ہے، وزایر اعظم کی ہدایات ہیں کہ جتنے بھی اوورسیز پاکستانی کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں ان کے مسائل میں حل کروں۔ ذوالفقار بخاری نے کہاکہ چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس نا لانے کا فیصلہ صحیح فیصلہ تھا، چین میں پھنسے پاکستانیوں کی صورتحال روزانہ مانیٹر کی جاتی ہے۔ذوالفقار بخاری نے کہاکہ جمعرات کو 6 مختلف قسم کے کھانے پینے کی اشیا چین میں پھنسے 1300 طالب علموں کو پہنچا دی جائیں گی،سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی بھی فکرمند نا ہوں، اگلے تین سے پانچ دنوں میں سعودی عرب میں کمرشل فلائٹس بند ہونے کی وجہ سے جو پاکستانی واپس نہیں آ سکتے انہیں واپس لے آیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانی جو اٹلی، سپین، امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک میں ہیں وہ اپنے ملکوں کی ہیلتھ اتھارٹیز سے تعاون کریں، کسی بھی مشکل کی صورت میں وزارت اوورسیز کے سوشل میڈیا یا دیے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…