کوئٹہ(آن لائن) ایران سے آنے والے زائرین کا میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر میں پی ڈی ایم اے کی ٹیم پرحملہ گاڑی کی شیشے توڑ دیئے زائرین کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں قائم میاں غنڈی میں قرنطینہ سینٹر میں ایران سے آنے والے زائرین نے پی ڈی ایم اے کی ٹیم پر حملہ کر دیا جس سے گاڑی کی شیشے ٹوٹ گئے مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ
میاں غنڈی میں حکومت کی جانب سے سہولیات فراہم نہیں کی گئی اور ہمیں اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے تاہم پی ڈی ایم اے حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیاگیا تاہم ا نتظامیہ کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سینٹر سے کسی کو بھی طبی معائنہ کے بغیر جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔