جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کو سیاحوں کے لئے بند کردیا گیا

datetime 16  مارچ‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر لاہور کی دو تاریخی عمارتوں شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کو سیاحوں کے لئے بند کردیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تاریخی بادشاہی مسجد میں جوڑوں کے نکاح کے ساتھ ساتھ نماز کی ادائیگی بھی نہیں ہوگی ۔

جبکہ بادشاہی مسجد میں صرف ملازمین نماز ادا کرسکیں گے۔ دریں اثنا چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2020ء کے پیپروں کی مارکنگ روک دی ہے۔ جس کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشات بتائی گئی ہے۔ جبکہ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بوررڈ کے اس اقدام سے میٹرک کے امتحانات کے نتائج جن کا اعلان یکم جولائی 2020ء کو کیا جانا تھا میں نہ صرف تاخیر پیدا ہوسکتی ہے جبکہ کامیاب امیدواروں کے کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے بھی تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف لاہور بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے میٹرک کے امتحانات کے نتائج میں تاخیر پیدا نہیں ہوگی۔ یہ نتائج ستمبر 2020ء سے قبل جاری کردئیے جائیں گے اور انٹرمیڈیٹ کا سیشن بھی مقررہ وقت پر ہی شروع کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق امتحانی پیپروں کو ذمہ دار حملہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر چیک کرے گا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…