اسلام آباد(این این آئی)تنخواہوں میں اضافے کے لئے وفاقی سیکرٹریٹ کے ہزاروں ملازمین کا احتجاج و قلم چھوڑ ہڑتال پیر کو بھی جاری رہی ،سیکریٹریٹ ملازمین کی بڑی تعداد وزارتِ خزانہ کے سامنے جمع ہوئے ،تنخواہوں میں اضافے اور مساوی حقوق کے لئے زبردست نعرے بازی کی گئی ۔ سربراہ کور کمیٹی رحمن باجوہ نے کہاکہ تنخواہوں میں
اضافے تک ہڑتال جاری رہے گی، کرونا کے باعث احتجاج ہرگز نہیں رکے گا۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی سیکریٹریٹ ملازمین اِس حد تک تنگ ہیں کہ جان کی پرواہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ تنخواہوں میں اضافے بارے وزیراعظم کو غلط معلومات دی جاری ہیں، یکم جنوری سے جون تک 120 فیصد اضافی رقم محض اڑھائی ارب روپے ہے۔انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے طرز پر محض سوا ارب اضافی دینے پڑیں گے۔