لاہور(این این آئی) جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس ضلع مٹیار ی میں پا لی جانی سٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے مال گاڑی کی 3 کوچز ڈی ریل ہوگئیں تاہم خوش قسمتی
سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق ڈی ریل منٹ کے فوری بعد ریلوے انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیااور کچھ دیر بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کر دیاگیا۔