ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عوام کو ایک ماہ میں بجلی کاتیسرا’’جھٹکا‘‘دیئے جانے کی تیاریاں فی یونٹ قیمت میں کتنا اضافہ کیا جائیگا؟جان کر آپ کے پائوں تلے سے زمین نکل جائیگی

datetime 16  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھائے جانے کا امکان ہے،بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران تیسری بار اضافہ کیا جارہا ہے ۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی حوالے سے درخواست نیپرا میں جمع کر رکھی ہے جس میں فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نومبر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 0.98 روپے اضافے کے حوالے سے نیپرا نے 11 فروری کو فیصلہ موخر کردیا تھا۔ماہ نومبر کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 0.98 روپے اضافے کے حوالے سے نیپرا 25 مارچ کو سماعت کرے گا۔ایف پی اے کی مد میں ماہ دسمبر کیلئے سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2.01 روپے اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ جنوری 2020 کیلئے سی پی پی اے نے فی یونٹ قیمت میں 1.48 روپے اضافے کی درخواست کی ہے۔اس کے علاوہ بجلی کی فی یونٹ اضافے کے حوالے سے سی پی پی اے کی درخواستوں پر سماعت 25 مارچ کو نیپرا میں ہو گی۔سی پی پی اے کے مطابق ماہ نومبر میں 7 ارب 20 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی،کل لاگت 25 ارب روپے رہی ہے۔ماہ دسمبر میں 7 ارب 30 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ،کل لاگت تقریبا 47 ارب روپے رہی۔جنوری 2020 میں 7 ارب 33 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، کل لاگت تقریبا 53 ارب روپے رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…