لاہور(این این آئی)سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو جدہ اور مدینہ کیلئے 18مارچ تک پروازوں کی خصوصی اجازت دیدی، سعودی عرب نے دنیا بھر کیلئے پروازیں اتوار کے روز سے دو ہفتے کیلئے معطل کر دی ہیں۔سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو جدہ اور مدینہ کیلئے 18مارچ تک خصوصی اجازت دی ہے جس کے بعد پاکستان سے خالی جہاز جدہ اور مدینہ لینڈ
کر سکیں گے، عمرہ زائرین کو واپس لایا جائے گا، زائرین کی واپسی کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا۔سعودی حکومت نے کمرشل پروازیں دو ہفتوں کے لیے منسوخ کر دی ہیں، بیرون ملک سے کوئی پرواز سعودی عرب نہیں آئے گی، سعودی سول ایوی ایشن نے باقاعدہ ناٹم بھی جاری کردیا، پی آئی اے کو بھی پروازوں کی بندش سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔