سجاول (این این آئی) ساحلی جاتی شھر میں ملکانی پیٹرول پمپ کے پاس رہائش پذیر شکاری برادری کے دس لوگوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ النور ایجوکیشن کے تعاون سے مولانہ ڈاکٹر نوراحمد شاداب کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا، اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام انور علی شیخ، محمد عمران شیخ، زاھداں،فوزیا سمیت دیگر اسلام رکھے گئے، اسلام قبول کرنے والے
معصوم بچے، عورتیں اور مرد شامل ہیں، اس موقعے پر سماجی رہنماں رسول بخش تھہیم و دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر اسلام قبول کرنے والوں نے کہا کے ہم آج بہت خوش ہیں کہ ہم کلمہ طیبہ کے دائرے میں آکر محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسے نبی کے امتی بنے ہیں اور ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،جب اس موقع پر مسلمان ہونے والوں کی مالی مدد بھی کی گئی۔