پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مساجداور مزارات کیلئے کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری،عوام سہولت کیلئے داخلی راستوں پر کیا سہولیات مہیا کی گئی ہیں ؟

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبا ئی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وا ئر س سے ڈرنا نہیں بلکہ اس کے خلا ف مل کر لڑنا ہو گا،اس مو ذی مر ض کے پھیلائو کو فوری طور پر روکنے کے لیے وسیع پیما نے پر مہم چلا ئی جا ئے اور اس حوا لے سے تما م محکمے اقداما ت تیز کر یں،

محکمہ صحت اور تعلیم کے افسران سرکا ری و غیر سرکاری سکولز کالجز کے طلبا ء و طا لبا ت کو کورونا وائر س سے بچائو کے سلسلہ میں حفاظتی اقداما ت کے حوا لے سے شعور اور آگہی فراہم کر یں تا کہ عوام ان پر عمل کر تے ہو ئے اپنے علا وہ اپنے عزیز و اقار ب کو اس بیما ری سے بچا سکیں،وفاقی او ر صوبا ئی سطح پر کیے جا نے وا لے اقدا مات کی طر ح مقا می سطح پرحفا ظتی انتظا ما ت تیز سے تیز کیے جا ئیں، کر ونا وائر س سمیت دیگر مو زی امر اض کے مکمل خا تمہ تک ہم نے ان امر اض سے چھٹکا رہ حا صل کر نے کے لیے مقا بلہ کر نا ہے،حکومت نے اس سلسلہ میں تما م سرکا ری ہسپتا لو ں میں خصوصی کا ئو نٹر قا ئم کر دیئے گئے ہیں جہا ں پر تما م امر اض کے ٹیسٹ اور ان کا مفت علا ج معا لجہ کیا جا رہا ہے اور عوام میں ان امر اض با لخصو ص کر ئو نا وائر س سے بچا ئو اور اس کی احتیا طی تدابیر کے حوا لے سے سرکار ی سکو لز و دیگر مقا ما ت پر سیمینا راور ریلیا ں نکا لی جا رہی ہیں لہذا ہمیں ان امر اض سے گھبر انے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیا طی تدا بیر اختیا ر کر کے اس سے بچا ئو کو یقینی بنا نا ہے۔ کر ئو نا وائر س سے پھیلا ئو اور اس سے بچائو کے حوا لے سے پنجا ب بھر میں سرکا ری تعلیمی اداروں میں کی جا نے وا لی تعطیلات کے سلسلہ میں ضلع بھر کے مختلف مقا ما ت پر سرکا ری سکو لز،کا لجز وغیر ہ کی چیکنگ بھی کی۔ کروناوائرس کے حالیہ بحران اور اس کے مہلک اثرات سے بچنے کے لیے اوقاف آرگنائزیشن پنجاب کے زیر تحویل مساجد /مزارات اور دفاتر میں حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیںکہ مساجد اورمزارات کے داخلی راستوں پر توجہ کے نوٹس آویزاں کئے جائیںکہ” یہاں جوتے اتارنے کے بعد اپنے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کریںاور وبائی امراض سے محفوظ رہیں”۔

تمام داخلی راستوں پر سٹاف کو پابند کیاجارہا ہے کہ جن کے پاس سینی ٹائزرز، ماسک َ گلوز موجود ہوں اور آنے والے زائرین اور عوام الناس کو جراثیم کے تدارک کے لیے سینسیٹائزر مہیا کریں گے اور فرداًفرداًمعائنہ کرتے ہوئے علامتی تشخیص کی صورت میں قریبی ہسپتال سے رابطہ کرنے کی رہنمائی کی جائے۔ جس جگہ پر زائرین مزار شریف کو مسح کرتے ہیں وہاں پر بھی اہلکاران کو پابند کریں جن کے پاس سینی ٹائزرزَ ماسک اور گلوزموجود ہوں جوکہ عوام الناس کے مسح کرنے والی جگہ کو مسح کرنے کے فوراً بعد سینسیٹائزر سے صاف کرتے رہیں۔اس کے علاوہ کروناوائرس کی احتیاطی تدابیر کی فلیکسز مساجد،مزارات اور دفاتر میں بھی نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔مزید کرونا وائرس کے مہلک اثرات سے ملک وقوم کی حفاظت کے لیے آج محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام تمام مرکزی مساجد میں انفرادی سطح پر ”نوافل توبہ”اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…