لاہور(این این آئی) محافظان ختم نبوت پاکستان کے سر پر ست خلیفہ مجاز بر یلی شر یف علامہ ذوالفقار مصطفی ہا شمی نے کہاکہ کرونا وا ئر س سے بچاؤ کا حل رجوع اللہ ہے، اللہ کی نافرمانی کرنے والو ں پراللہ تعا لی و با ئی امراض بھیج کر انہیں قیامت کی جانب متو جہ کرتا ہے، تمام بیماریو ں سے بچا ؤ کیلئے اسلام نصف صفا ئی کی جا نب انسا نیت کو دعوت دیتا ہے۔
ان خیالا ت کااظہار انہوں نے علما ء کے وفد سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہ ہر طر ف مسلمانو ں پر ظلم کے پہا ڑ تو ڑے جارہے جس پرعالمی طا قتیں خاموش تما شا ئی بنی ہوئی ہیں ایسے میں اللہ کے عذاب کودعو ت دینے والی سرکش قومو ں پر و با ئی امراض اور مختلف آزمائشوں کی صورت میں عذاب آ تا ہے، کرونا وائرس بھی عذاب الٰہی کی نشانی ہے۔