اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی روک تھام کے ناقص انتظامات پر سروسز ہسپتال کے ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے سہولیات فراہم نہ کرنے پر ایم ایس سروسز ہسپتال سلیم شہزاد چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ، ان کی جگہ پر ڈاکٹر افتخار احمد نئے ایم ایس تعینات ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے
کہ مریضوں کو کافی عرصہ سے شکایت تھی کہ سروسز ہسپتال میں مشینیں اور سہولیات نہیں ہیں اور نہ ہی انکا انتظام کیا جارہا ہے۔ہسپتال کی لفٹس خراب تھیں اور صفائی کا بھی ناقص انتظام تھا، اب کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولیات نہ ہونے پر مریضوں کی شکایات موصول ہونے پر سروسزہسپتال کے ایم ایس سلیم شہزاد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔