ملتان (این این آئی)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کورونا وائرس کی وباء اور ملک میں ہنگامی حالت کے پیش نظر اپنے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کے ولیمے کی تقریب موخر کردی ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کی صورت حال میں کسی بھی قسم کا عوامی اجتماع سنگین صورت اختیار کرسکتا ہے۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے
عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ ان کے عمل کو مثال بناتے ہوئے خود بھی ایسے کسی اقدام سے گریز کریں کہ جس سے کسی بھی قسم کی سنگین صورت حال درپیش آسکتی ہو۔سابق وزیراعظم کے مطابق کورونا وائرس ایک وبائی مرض ہے، جو تیزی سے ایک سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے اسی خطرے کے پیش نظر انہوں نے اپنے بیٹے علی قاسم گیلانی کا 15 مارچ کو ولیمہ کی تقریب موخر کر دی ہے۔