راولپنڈی(این این آئی)سعودی حکومت کی اقامہ ہولڈرز اور عمرہ زائرین کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائین میں ختم ہونے لگی،پاکستان واپسی کے منتظر 5ہزار عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے۔5ہزار اقامہ ہولڈرز بھی پاکستان سے سعودی عرب جانے سے رہ جانے کا خدشہ ہے،سعودی حکومت نے سی اے اے کے گزشتہ روز ڈیڈ لائین میں توسیع کرنے
سے متعلق خط کا جواب نہیں دیا، ڈیڈ لائین میں توسیع کے لیے سول ایوی ایشن نے سعود حکومت کو ایک اور خط لکھ ڈالا، خط میں کہاگیاکہ سعودی حکومت مسافروں کی واپسی اور پہنچانے کے انتظامات کے لیے 25 مارچ تک مزید مہلت دے، سول ایوی ایشن نے گزشتہ روز خط میں ڈیڈ لائین میں توسیع کے لئے 72گھنٹوں کی درخواست کی تھی۔