اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر خرم دستگیر نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کے استعفے اور ادارے کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایک انٹرویومیں خرم دستگیر نے کہا کہ یورپی یونین نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نیب غیر جانبدار نہیں۔انہوں نے کہا کہ
میر شکیل الرحمن کی گرفتاری نے یہ معاملہ کھول دیا ہے، وزیراعظم عمران خان اپنے بغض اور کینے سے آئین میں چھید کر رہے ہیں۔(ن)لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے میر شکیل الرحمن کو براہ راست دھمکیاں دی تھیں، اس نا انصافی پر عوام اور میڈیا حکومت کے خلاف مزاحمت کریں گے۔