ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) بلوچستان میں کارونا وائرس کا سنتے ہی بڑی تعداد میں سرد علاقوں کے رہاشی نے گرم علاقوں میں مکانات کرائے میں حاصل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے مکان مالکان نے کرائیوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے بڑی تعداد میں رشتہ داروں نے اپنے عزیز واقارب کے پاس بھی آنے کیلئے رابطے تیز کردیئے ہیں تفصیلات کے مطابق گرم علاقوں میں کارونا وائرس کے اثر نہ کرنے کا سنتے
ہی کوئٹہ زیارت قلات سمیت دیگر سرد علاقوں کے رہائشیوں نے کارونا وائرس سے بچنے کیلئے ڈیرہ مراد جمالی سبی ڈھاڈر ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد صحبت پور سمیت دیگر گرم علاقوں میں مہنگے داموں مکانات کرائے پر حاصل کرنے کیلئے بھاگ دور شروع کردی ہے مہنگے کرائیوں کا سنتے ہی مالک مامکانات نے کرائیوں میں سو فیصد اضاٖفہ کردیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں رشتہ داروں نے بھی گرم علاقوں کا رخ کردیا ہے۔