لاہور(این این آئی) ڈائریکٹرجنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی لاہور مظفر خان کی ہدایات کے مطابق کرونا وائر س سے بچاؤکیلئے پی ایچ اے کے تمام ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹرز اور پروجیکٹ ڈائریکٹرزنے باغ جناح،جیلانی پارک، گریٹر اقبال، گلشن اقبال پارک
اور بوٹینیکل گارڈن جلو پارک میں شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ اور حفاطتی تدابیر کیلئے ہاتھ دھونے کے سنک اور کرونا وائر س سے آگاہی کیلئے سٹینڈیز لگا دی تاکہ پارکوں میں آنے والے شہری کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔