ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

آٹا ،چینی چوری اور سمگلنگ کے بعد حفاظتی ماسک بھی عمران مافیا کی ہوس زر کی نذر ،مریم اورنگزیب پھٹ پڑیں

datetime 14  مارچ‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کی جانب سے کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک سمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں ،عمران صاحب صحت کے وزیر ہیں جواب دیں ،تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو عوام کی جان سے کھیل رہی ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو عوام کا آٹا ، چینی ، گیس اور بجلی چوری کر رہی ہے ،قوم کی جان خطرے میں ہے اور عمران مافیا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک سمگل کررہا ہے ،

آٹا ،چینی چوری اور سمگلنگ کے بعد حفاظتی ماسک بھی عمران مافیا کی ہوس زر کی نذر ہوگئے ،یہ ہے عوام دشمن عمران مافیا اورگرفتاریاں سیاسی مخالفین اور میڈیا کی ہو رہی ہیں ،پوری قوم کی زندگی کو 6 کروڑ میں بیچ دیاگیا،2 کروڑ حفاظتی ماسک بیرون ملک سمگل کرنے سے ملک میں قلت پیدا ہوئی ،عمران مافیا جوماسک پر بھی پیسہ کمارہا ہے وہ کورونا سے قوم کو کیا بچائے گا،نیب نیازی گٹھ جوڑ کو صرف سیاسی مخالفین اور میڈیا کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور عمران مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…