لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے رات دیر سے اعلان کی وجہ سے کئی طلبہ تعلیمی اداروں میں پہنچ گئے تاہم انہیں واپس لوٹنا پڑا ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جمعہ کی رات 10بجے کے بعد تعلیمی اداروں کو تین ہفتوں کیلئے بند کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو اس سے آگاہی نہ ہو سکی ۔ گزشتہ روز کئی طلبہ و طالبات سکولوں میں پہنچ گئے تاہم انہیں حکومتی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے واپس بھجوا دیا گیا ۔