اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ڈاکٹر اور سائنسدان ڈاکٹر جاویداکرم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کوئی نیا وائرس نہیں 70 سال سے موجود ہیں۔جبکہ کرونا وائرس کے 40 فیصد مریضوں کو بخار نہیں ہوتا۔ کرونا اپنی شکل تبدیل کرتا ہے اس لئے اس کی ویکسین بنانا مشکل ہے۔ کروانا وائر س کے 97 فیصد افراد گھر میں بیٹھ کر صحت یاب ہو سکتے ہیں
آپ کو اپنی جنرل صحت کو بہتر کرنا ہوگی۔ کرونا وائرس سیگریٹ پینے والوں ، موٹے افراد کو زیادہ اثر کرتا ہے۔ اس لئے سگریٹ سے اجتناب کریں۔ گرم موسم میں وائرس کے خاتمے سے متعلق بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں وائرس پھیلتا ہے۔ آسٹریلیا میں گرمی ہے اور وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔