کراچی (این این آئی)پی آئی اے میں سابقہ ادوار میں غیر قانونی ترقی پانے والے افسران کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق غیر قانونی ترقی پانے والے افسران کے خلاف ایف آئی اے نے شکنجہ کس لیا، ایف آئی اے نے جنرل منیجر ایچ آر کو ریکارڈ کی فراہمی کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے میں ترقی کی منظوری دینے والے بورڈ کے چئیرمین اور بورڈ ارکان کے نام اور تفصیلات طلب کی گئی ہیں جب کہ
ترقیوں کی منظوری دینے والے بورڈ اجلاس کے منٹس بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔موجودہ چیف انٹرنل آڈٹ اور دیگر کی ترقیوں کے حوالے سے بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے، ریکارڈ کارپوریٹ کرائم سرکل میں رواں سال درج انکوائری نمبر25 کے تحت طلب کیا گیا۔مراسلے کے مطابق بلا استحقاق پے گروپ 5 اور بالا ترقی پانے والوں میں اسسٹنٹ مینجر حسنین، سی ای او کے سابق مینجر کوآرڈینیشن جاوید جمیل اور سابق چیف ایچ آرعاصمہ باجوہ بھی شامل ہیں۔