پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی بڑھتی وباء، چیئرمین سینٹ نے کمیٹیوں کے اجلاس،تقریبات اور پارلیمانی اجتماعات منسوخ کر دیے، نوٹیفیکیشن جاری

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ، پارلیمنٹ سٹاف اور دیگر پارلیمنٹ میں آنے والے مہمانوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالاء کی کمیٹیوں کے اجلاس، تقریبات و پارلیمانی اجتماعات کو دو ہفتوں کے لئے منسوخ کر دیا۔اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اراکین پارلیمان، پارلیمنٹ کے ملازمین کو غیر ضروری اجتماعات میں شرکت کرنے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی سطح پر ایک مشکل صورتحال درپیش ہے اور کرونا کی وباء بے شمار ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے کروناوائرس کے پھیلاؤ اور بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہمارا سماجی و معاشرتی فرض ہے۔ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے ہم نہ صرف خود کو بلکہ اپنے اہل خانہ اور سوسائٹی کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے متاثرین کے کیسز سامنے آ رہے ہیں لہذا جتنی زیادہ احتیاط اختیار کی جائے اتنا ہی زیادہ خود کو محفوظ بنایا جا سکتاہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے اللہ تبارک تعالیٰ سے تمام انسانیت کو اس موذی وبا ء سے محفوظ رکھنے کی دعا بھی کی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عوام کوشش کریں کہ اپنے گھروں تک محدود رہیں زیادہ رش والے مقامات پر نہ جائیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…