منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز صرف آدھے دن کیلئے گھر سے نکلی ہیں توحکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے، حکومت کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ، ن لیگ نے حیرت انگیز بات کر دی

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز صرف آدھے دن کیلئے گھر سے نکلی ہیں توحکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے،کٹھ پتلی حکمران وزیراعظم ہائوس میں قابض ہونے کے باوجود نوازشریف کے نام سے خوفزدہ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ نیازی حکومت کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے،ووٹ خریدنے والے اور ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے والے ووٹ کی اہمیت سے واقف نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خاموشی پر باتیں کرنے والوں کو

اب مریم نواز کی بات سننے اور برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ،میڈیا ہائوسز کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے،طاقت کے زور پر حق اور سچ کو دبایا نہیں جا سکتا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کارکنوں کیلئے امید کی کرن بن کے باہر نکلی ہیں،پارٹی کا ہر کارکن مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،ریم نواز کا سیاست میں ایک ہی مشن سویلین بالادستی اور آئین کی سربلندی ہے۔ا نہوںنے کہا ووٹ چور،چینی چور اور آٹا چور وں کا ٹولہ ووٹ کے تقدس سے ناواقف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…