جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

معیشت میں بہتری کے لئے حسد اور بغض کی نہیں ، عقل اوروژن کی ضرورت ہوتی، معیشت خراب ہو تو دشمن کو سازش کی ضرورت نہیں پڑتی، حمزہ شہباز نے دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری کے لئے حسد اور بغض کی نہیں بلکہ عقل اوروژن کی ضرورت ہوتی اور موجودہ حکومت اس سے عاری ہے ،احتساب کے نام پر تماشہ ہورہاہے ، احتساب نہیں انتقام اور تماشہ کیاجارہاہے ،احتساب کے حق میں ہیں لیکن احتساب کے نام پر انتقام برداشت نہیں ، کرونا وائرس عالمی وبا ء ہے،

ورلڈ ہیلتھ آ رگنائزیشن نے بھی کہہ دیا یے کہ یہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اللہ تعالی قوم کی حفاظت فرمائے ،امید ہے کہ حکومت ڈینگی کی طرح کورونا وائرس کے معاملے پر ہوش کے ناخن لے گی ،اللہ تعالی پاکستان کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی 71سالہ تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز کا کبھی سامنا نہیں رہا، جب ملک کی معیشت خراب ہو تو دشمن کو سازش نہیں کرنی پڑتی،ڈالر اوپر جارہا ہے اور سٹاک مارکیٹ بھی گراوٹ کا شکار ہے، حکومت کا خانہ عقل سے خالی ہے،معیشت کے لیے عقل اور وژن کی ضرورت ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام نہ ہونے کے باوجود میرے ساتھ ائیر پورٹ پر دہشتگرد اور تخریب کار جیسا سلوک کیاگیا ،حکومت اپنے آپ کو بے نقاب کررہی ہے ،نیازی صاحب بات کرنے سے پہلے سوچ لیں ،قوم روز دیکھتی ہے ،کسی کو کیس بننے سے پہلے دوسرے کیس میں اندر کردیتے ہیں ،ریفرنس فائل نہ ہونے پرکھلا چھوڑا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون میں ترمیم ہونی چاہیے ،ہم احتساب کے حق میں ہیں لیکن نیازی صاحب احتساب کے نام پر انتقام لے رہے ہیں ،حکمراان عوام کے مسائل حل کریں وگرنہ قوم سے معافی مانگ کر واپس چلے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…