پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ماسک اسمگلنگ میں ملوث عوام دشمن مافیا حکومت میں ہے اور گرفتاریاں سیاسی مخالفین اور میڈیا کی ہورہی ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا پر الزام کے بعد ن لیگ کا بھی دھماکے خیز دعویٰ

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا پر دو کروڑ ماسک بیرون ملک اسمگل کرانے کا الزام لگا دیا گیا ۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) غضنفر علی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر کارروائی شروع کردی جس میں الزام لگایا گیا کہ ڈاکٹر ظفرمرزا نے ڈریپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر علی کی ملی بھگت سے ماسک اسمگل کرائے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ڈائریکٹر نارتھ اسلام آباد سے 15 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ماسک کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور چند روپوں والا ماسک سینکڑوں روپے میں فروخت کیا جارہاہے دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے ماسک کی اسمگلنگ پرردعمل میں کہا کہ ماسک اسمگلنگ میں ملوث عوام دشمن مافیا حکومت میں ہے اور گرفتاریاں سیاسی مخالفین اور میڈیا کی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2 کروڑ ماسک اسمگل کردیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…