منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’جو کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرے گا اسے انعام دیا جائے گا ‘‘ کرونا وائرس کی ویکسین بنانے والے کیلئے انعام کا اعلان کر دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جو شخص کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرے گا ،اسے انعام سے نوازا جائے گا ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کے وزیر برائے اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے سندھ میں موجود ریسرچ لیبارٹریز اور سٹوڈنٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی ویکسین بنانے کی کوشش کریں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ

ویکسین پر کام کرنے والے افراد کو حکومت ہر طرح سے سپورٹ اور سہولیات فراہم کرے گی اور تمام اخراجات اٹھائے جائیں گے ۔ دوسری جانب غیر ملکی ائیرلائن سے براستہ دبئی کراچی پہنچنے والے 2 مسافروں کو کورونا وائرس کے شبے میں خصوصی سینٹر منتقل کردیا گیا۔محکمہ صحت کے کورونا یونٹ کے فوکل پرسن ڈاکٹر اشفاق میمن کے مطابق دبئی سے آنے والی فلائٹ ای کے 604 کے مسافر سرفراز خان اور فرمان خان صبح ساڑھے 10 بجے کراچی پہنچے تو انہیں تھرمل اسکینگ بعد روک لیا گیا۔فوکل پرسن کے مطابق ٹمپریچر غیرمعمولی ہونے کی وجہ سے دونوں مسافروں کو ٹرمینل کے اندر ہی واقع آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا اور ان کی امیگریشن کلیئر نہیں کی گئی۔فوکل پرسن نے بتایا کہ بعد ازاں خصوصی نگہداشت میں ائیرپورٹ کے اندر سے ہی دونوں مسافروں کو ایمبولینس میں منتقل کردیا گیا اور انہیں سندھ حکومت کی جانب سے اوجھا اسپتال میں قائم کیے گئے کورونا کے خصوصی سینٹر پہنچا دیا گیا۔ڈاکٹر اشفاق میمن کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر دو روز قبل قائم کیے گئے سندھ حکومت کے 78 رکنی یونٹ نے اب تک 9 مسافروں کو کورونا وائرس کی مشکوک علامات پر خصوصی سینٹر منتقل کیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…