پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

قبرستان کی جگہ کھیل کود کا گرائونڈ بنانے کی ہدایات تیس سالہ پرانا قبرستان ختم کر دیا گیا ، علاقہ مکین سراپا احتجاج

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ایکسریس و ے پر واقع ہاؤسنگ ا سکیم ریورگارڈن کا تیس سالہ پرانا قبرستان ختم کردیاگیاہے۔ اس پر رہائشیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیاجارہاہے۔ تفصیلات کے مطابق ریورگارڈن ہاؤسنگ اسیکم نے 1990ء میں اپنے قیام کے موقع پر منجملہ دیگراُمورکے اسکیم کے اندر 21کنال پرمشتمل قبرستان دکھاکر سی۔ڈی۔اے سے اسکیم چلانے کی منظوری حاصل کی تھی۔

اورتب سے اب تک میّتیں یہاں دفن کی جارہی تھیں لیکن اب ریورگارڈن انتظامیہ نے یہ مؤقف اختیارکرتے ہوئے قبرستان ختم کردیاہے کہ سی۔ڈی۔اے نے انہیں قبرستان کی جگہ کو بچوں کے کھیل کود کاگراؤنڈ بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ریورگارڈن انتظامیہ نے مزیدکہاہے کہ اب سی۔ڈی۔اے کی ہدایت کے مطابق قبرستان بارہ کلومیٹردور کہوٹہ روڈ پر منتقل کردیاگیاہے۔ سی ڈی اے کے اس مبیّنہ حکم کے خلاف ریورگارڈن کے رہائیشوںنے شدیداحتجاج کیاہے۔ سینکڑوں افراد کی جانب سے سی۔ڈی۔اے کے چیئرمین کواحتجاجی یادداشت پیش کی گئی ہے جس کی نقول وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس گلزاراحمد سمیت دیگراعلیٰ شخصیات کی خدمت میں ارسال کرکے ان سے فوری مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔ رہائشیوں نے اپنی یادداشت میں سی۔ڈی۔اے کے اس ظالمانہ حکم کو فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیاہے، انہوں نے کہاہے کہ قبرستان کی جگہ کوکسی صورت کھیل کود کے گراؤنڈ میں بدلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…