بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کے معاملے خوف وہراس نہ پھیلا یاجائے سکولز بند کیے جائیں گے یا نہیں ، وفاقی وزیر تعلیم نے فیصلہ سنا دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے معاملے خوف وہراس نہ پھیلایا جائے ،کورونا ایک بہت بڑا خطرہ ہے ،سکولز بند کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، کورونا وائرس کی وباء کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، ساری قوم کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں کورونا وائرس کے معاملے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاکہ

کورونا وائرس کے معاملے پر خوف و ہراس نہ پھیلا جائے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے حوالے سے جتنے بھی اقدامات کرنے ہیں،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کر لئے جائینگے ۔شفقت محمود نے کہاکہ جب چین میں پاکستانی طلباء میں کرونا رپورٹ ہوا تو بہت سوچ بچار کی،اس وقت چینی حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے بھی طلباء کے چین میں رہنے کے حق میں بات کی،اس وقت جو فیصلہ کیا وہ بہت بہترین تھا،اس وائرس کا پھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ کرونا ایک بڑا خطرہ ہے اس سے کسی کو انکار نہیں،اب تک دس لاکھ لوگوں کے ایئرپورٹس پر سکریننگ کی جاچکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تفتان بارڈر پر آنے والوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ،بیس لوگ اب تک کرونا کے پائے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سکولز بند کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ واقعی بڑی تشویشناک صورتحال ہے، حکومت اس صورتحال سے آگاہ ہے اور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت تک 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ فاضل رکن نے اس معاملے پر سیاست کرنا شروع کردی ہے۔ ووہان میں جب یہ مسئلہ اٹھا تو پاکستانی طلباء کو واپس لانے کا معاملہ درپیش آیا تو چینی حکومت نے ہم سے کہا کہ ابھی طلباء کو یہیں رہنے دیا جائے، یہ بہترین فیصلہ تھا کہ ان طلباء کو واپس نہیں لایا گیا۔ اب چین سمیت ووہان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…