پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کا اثر حج درخواستوں پر بھی پڑ گیا پورے ملک سے موصول ہونیوالی درخواستوں کی حیرت انگیز تعداد،کتنے افراد بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار؟ وزیر مذہبی امور نے اہم اعلان کر دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کا اثر حج درخواستوں پر بھی پڑ گیا، پورے ملک سے 1 لاکھ 49 ہزار دو سو پچانوے درخواستیں موصول ہوسکیں، سرکاری سکیم کے تحت جمع ہونے والی 149295 درخواستوں میں سے 86765کی قرعہ اندازی کردی گئی ، 18648کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دے دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ ارکان پارلیمنٹ کا فی الوقت کوئی کوٹہ نہیں،

سعودی حکومت نے کرونا وبا کے باوجود انتظامات جاری رکھنے کا کہا، حج کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ایک لاکھ سے زائد کوٹہ والے ممالک سے مشاورت سے کیا جائے گا۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج ہم حج 2020کیلئے خوش نصیب افراد کا انتخاب کرنے جا رہے ہیں جس کے بارے میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔نور الحق قادری نے بتایاکہ پاکستان کا حج کوٹہ 179210ہے جس میں سے 60 فیصد یعنی 107526 سرکاری کوٹہ اور 40 فیصد یعنی 71684 پرائیویٹ کے لئے مختص ہے۔انہوںنے کہاکہ حج 2020 کی سرکاری سکیم کے لئے حج درخواستیں 25فروری تا 8 مارچ 2020ء تک مانگی گئیں جس کے لئے کل 149295 درخواستیں مختلف بینکوں سے وزارت ہذا کو موصول ہوئیں اور آج انشاء اللہ لیبر کوٹہ 500 اورہارٹ شپ 1613 نشستوں کے علاوہ 105413 خوش نصیب حجاج کا انتخاب ہو گا،اس سال پچھلے تین سالوں سے متواتر ناکام رہنے والے 7648 درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔بزرگ شہریوں کے لئے عمر کی حد کو 80 سے کم کر کے 70سال مقرر کی گئی ہے اور ان کے لئے 10 ہزار نشستیں مختص کی گئی تھیں اور اس کے عوض 12840 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کا انتخاب عمر کے لحاظ سے کیا جائے گا اور باقی رہ جانے والے درخواست گزاروں کو

عمومی قرعہ اندازی میں شامل کر کے کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔ترجمان نے بتایاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ایک ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ ان کے عوض 1286درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گا اور باقی رہ جانے والے درخواست گزاروں کو عمومی قرعہ اندازی میں

شامل کر کے کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہاکہ تمام کامیاب اور ناکام درخواست گزاروں کو قرعہ اندازی کے نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس آج ہی کر دی جائیگی، اس کے علاوہ قرعہ اندازی اور اس حوالے سے مزید معلومات کے لئے وزارت کی ویب سائٹسwww.hajjinfo.orgا (www.mora.gov.pk) حج انکوائری نمبرز 051-9205696, 051-9216980-82 پر

رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قرعہ اندازی میں کامیاب حجاج کرام میڈیکل سرٹیفیکیٹ 19مارچ 2020ء تک متعلقہ بینک برانچ میں جمع کرانا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے درخواست گزاروں کو اپنے پاسپورٹ متعلقہ بینک برانچ میں اعتماد سنٹر سے بائیومیٹرک کروانے کے بعد جمع کروانا لازمی ہوں گے جس کے لئے وزارت جلد ہی اطلاع دے گی۔انہوںنے کہاکہ قرعہ اندازی میں

ناکام ہونے والے درخواست گزار اپنی بینک برانچ سے اپنی جمع کردہ رقم دفتری اوقات میں بینک سے واپس لے سکتے ہیں اس کے لئے وزارت کی الگ سے منظوری کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر کوئی بینک پیسے واپس کرنے میں پس و پیش سے کام لے تو درخواست گزار وزارت ہذا کے اکاو?نٹ آفیسر سے 051-9208465 پر رابطہ کر کے اس بینک برانچ کی شکایت کر سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…