وفاقی حکومت کرونا وائرس کیخلاف نیشنل ایکشن پلان بنائے، پی ایس ایل میچز منسوخ،تعلیمی ادارے بند کیے جائیں،ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

12  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے حکومت سے کرونا وائرس پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کرونا وائرس کیخلاف نیشنل ایکشن پلان بنائے، پی ایس ایل میچز منسوخ،تعلیمی ادارے بند کیے جائیں،10 افراد کے ایک ساتھ اکھٹے ہونے پر پابندی لگائی جائے۔

جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر دادخلہ رحمن ملک نے حکومت سے کرونا وائرس پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ وفاقی حکومت کرونا وائرس کیخلاف نیشنل ایکشن پلان بنائے۔رحمان ملک نے کہاکہ کرونا وائرس قومی سلامتی کا مسئلہ بن گیاہے،وزیر اعظم عمران خان کرونا وائرس کیلئے 5 ارب روپے فنڈز مختص کریں۔رحمان ملک نے کہاکہ پی ایس ایل میچز منسوخ،تعلیمی ادارے بند کیے جائیں،10 افراد کے ایک ساتھ اکھٹے ہونے پر پابندی لگائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ 10 لاکھ سے اوپر میڈیکل سٹاف صرف 5 ہزار کٹس ہیں۔انہوںنے کہاکہ کٹس کی کمی سے میڈیکل سٹاف متاثر ہونے کا خدشہ ہے،وزارتِ صحت وفاقی سطح پر اور صوبائی حکومتیں کرونا وائرس کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 16 اور 17 مارچ کو سائنس نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے،نمائش کا مقصد سائنس اور دورِ جدید کے تقاضوں سے آگاہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نمائش کا اہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے نے آزاد کشمیر ایل او سی اور پاکستان کا دورہ کیا،انہوں نے کھل کر کہا ہے کہ او آئی سی جموں و کشمیر کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ او سی آئی کے کشمیر پر کردار کے حوالے سے کوئی مبالغہ نہیں ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…