اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگلے ماہ پیٹرول کی قیمت کم ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی ٹیم پیٹرولیم کی قیمت کو دو سال تک کم رکھنے کی پلاننگ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے تیل کی قیمتوں میں کمی آنے سے مہنگائی میں بھی
بتدریج کمی آئے گی ۔ عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمت کو صرف دو ماہ کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہتے بلکہ ہم چاہتے ہیں عوام کی مشکلات میں آسانیاں پیدا ہوں اور انہیں فائدہ چند دنوں مہینوں کیلئے نہیں بلکہ سالوں تک ملتا رہے ۔ وزارت خزانہ عوام کیلئے اس پالیسی پر کام کر رہی ہے ۔ پیٹرول کی عالمی منڈی میں مندی ہمارے کیلئے ایک بہترین پوائنٹ ہے ہم چاہتے ہیں اس کا فائدہ عوام کو دو سال تک ملتا رہے ۔
اگلے ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوگی – اسدعمر#24NewsHD @NasimZehra @24NewsHD @Asad_Umar @PTIofficial #PTI #Pakistan #Corona #CPEC #economy #planning pic.twitter.com/sGbwMeRyHt
— NasimZehra@8 (@NasimZehra_at_8) March 11, 2020