پشاور(آن لائن)وفاقی حکومت نے بیرون ممالک وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کے لئے طبی معائنہ کے لئے نئی حکمت عملی طے کرلی ہے جبکہ پی آئی اے کے ملازمین نے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری لگانے سے انکار کردیاہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور میں غیر ملکی سفارتخانے کے عملوں نے بھی حفاظتی اقدامات اپنانا شروع کردیئے ہیں ایک سفارتخانے میں ویزے کی فراہمی عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں جبکہ پڑوسی ممالک جانے والے شہریوں کے پاسپورٹ کو بھی عملے نے ہاتھ لگانا بند کردیاہے وفاقی حکومت کی جانب سے نئی حکمت عملی
کے تحت ائیر پورٹ پر مسافرو ں سے وصول کئے گئے سفری دستاویزات کو صحت اور سرویلینس کے متعلقہ محکموں کے حوالے کردیا جائے گا اور یہ متعلقہ محکموں کے اہلکار واپس آنے والے مسافروں کے شہروں میں ان سے رابطہ کر کے ان کا،، فالو اپ طبی معائنہ،، کر سکے گا۔ جبکہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرمزیداقدامات بھی سخت کردیئے گئے ہیں بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے فون نمبر بھی لئے جا رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مسافروں کے گھر پہنچنے کے بعد بخار یا فلو کی شکایات تو نہیں ہے۔