بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت کیلئے منظور شدہ 6 لاکھ 63 ہزار 234 اسامیوں میں کتنی  اسامیاں خالی  ہیں؟تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وفاقی حکومت کے لیے منظور شدہ 6 لاکھ 63 ہزار 234 اسامیوں میں سے 81 ہزار سے زائد اسامیاں اس وقت خالی ہیں۔اسٹیبشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 19-2018 میں وفاقی حکومت کے لیے منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 234 تھی تاہم اس میں سے 5 لاکھ 81 ہزار 755 اسامیوں پر افسران اور ملازمین دستیاب تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ

مجموعی تعداد کی 12.29 فیصد یا 81 ہزار 479 اسامیاں خالی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 لاکھ 99 ہزار 265 ملازمین وفاقی حکومت کے 206 خودمختار اداروں یا کارپوریشنز میں کام کررہے ہیں جبکہ منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار 174 ہے یعنی ایک لاکھ 15 ہزار 909 ملازمین کی کمی ہے۔گزشتہ برس 4 لاکھ 92 ہزار 564 اسامیاں منظورہ شدہ تھیں جس میں 3 لاکھ 97 ہزار 487 پر بھرتیاں کی گئیں، یعنی منظور شدہ اسامیوں کی تعداد میں 4.59 فیصد اضافہ جبکہ حکومتی اداروں میں ملازمین کی تعداد میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا اسی طرح پبلک سیکٹر میں ملازمتوں کی صورتحال میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران سول سرونٹس کی تعداد میں اضافے اور کمی کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور 10-2009 سے 19-2018 کے درمیان پبلک سیکٹر میں ملازمتوں کے مواقع تبدیل ہوتے رہے تاہم گزشتہ 5 سالوں یعنی 15-2014 سے 19-2018 کے درمیان منظور شدہ اسامیوں اور ملازمین کی تعداد کے لحاظ سے وفاقی حکومت کا حجم اضافے کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے یعنی اوسطاً یہ شرح 5.96 فیصد اور 6.17 فیصد رہی۔تقسیم کے اعتبار سے 13 ہزار 347 سیکریٹریٹ ملازمین ہیں لیکن 2 ہزار 811 اسامیاں خالی ہیں، سب سے زیادہ تعداد میں اسامیاں منسلک/ماتحت محکموں میں ہیں جن کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 943 ہے اور 77 ہزار 28 اسامیاں خالی ہیں۔وفاقی حکومت میں محکمہ داخلہ سول آرمڈ فورسز کے باعث سب سے بڑا انتظامی یونٹ ہے جس میں وفاقی حکومت کے کل ملازمین میں سے 39.76 فیصد یعنی 2 لاکھ 30 ہزار 817 ملازمین کام کرتے ہیں۔دوسرا بڑا محکمہ دفاع ہے جس میں 21.76 فیصد جبکہ ریلوے میں 12.52 فیصد، پاکستان پوسٹ میں 5.05 فیصد اور محکمہ ریونیو میں 3.60 فیصد ملازمین کے ساتھ تیسرے چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں اور دیگر محکموں میں مجموعی طور پر ملازمین کی تعداد 17.40 فیصد ہے۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…