پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نااہلی کیس ، راجہ بشارت کو بڑا ریلیف دیدیا گیا

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں راجہ بشارت کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔جمعرات کو ممبر پنجاب جسٹس (ر) الطاف ابراہیم کی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ۔ راجہ بشارت کی جانب سے وکیل نوید اختر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔درخواست گزارسیمل وحید کی جانب سے

الیکشن کمیشن میں  جواب جمع کرا دیا گیا، راجہ بشارت  کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے ایک دفعہ پھر وقت مانگ لیا۔ وکیل راجہ بشارت نے کہاکہ درخواست گزات کے جواب کا جائزہ لینے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔ ممبر پنجاب کے ریمارکس کے مطابق آج تو آپ کو بحث کرنے کیلئے بلایا تھا آپ پھر التوا مانگ رہے ہیں،کیس کے حوالے سے بحث مکمل کرنے کا آخری موقع دے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کریں۔درخواست گزار سیمل وحید نے کہاکہ راجہ بشارت کی جانب سے ہر سماعت  مزید وقت مانگ لیا جاتا ہے،الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…