اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اسلم خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی ۔ جمعرات کو ممبر پنجاب جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ۔ وکیل محمد اسلم خان نے کہاکہ محمد اسلم خان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی جو خارج کر دی گئی،درخواست گزار آج تک کیس کے

حوالے سے الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔وکیل نے کہاکہ کراچی الیکشن ٹریبونل میں بھی کیس زیر سماعت ہے۔ ممبرپنجاب نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کو شواہد فراہم کرنے کیلئے متعدد مواقع فراہم کیے۔ ممبر پنجاب نے کہاکہ ایسی روایت کو فروغ نہیں دینا چاہتے کہ بغیر ثبوت کسی کے خلاف بھی نا اہلی کی درخواست دائر کر دی جائے۔الیکشن کمیشن نے درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…