اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید نے طیارے سے ایجکیٹ نہ کیا بلکہ آخری لمحات تک لینڈ کروانے کی کوشش کی،طیارے کے کریش ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز افسوسناک واقعہ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہوا جس میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ونگ کمانڈر نعمان اکرم کےطیارے سے ایجکٹ نہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے اہم عمارتوں کو بچانے کی خاطر ایجکٹ نہ کیا اور اپنی جان دے کر کئی لوگوں کی جان بچا لی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے کئی شہریوں کی زندگی اور اہم عمارتوں کو بچانے کے لیے شہید ہو گئے۔ انہوں نے اپنی جان دے کر آبپارہ مارکیٹ، پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اور سرینا ہوٹل کو بچایا۔ونگ کمانڈر طیارے کو شکرپڑیاں کی طرف جنگل میں لے گئے۔ اسلام آبادکے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ ٹوئٹر پر اس وقت یہ ہی بات چل رہی ہے اور دیگر لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ انہوں نے شہری آبادی کو بچانے کے لئے ایجکٹ نہیں کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ وہ اپنی جان بچا سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہ کرکے راشد منہاس کی یاد تازہ کر دی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس ایجنٹ کرنے کے لئے کافی وقت موجود تھا لیکن انہوں نے بڑے نقصان سے بچانے کے لئے ایجکٹ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے علاقے شکر پڑیاں کے قریب گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے۔ بدھ کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے کی اطلاعات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔ حادثے میں علاقے سے گذرنے والی بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں کو بھی نقصان پہنچا اور جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ ترجمان کے مطابق حادثہ کی تحقیقات کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹر کے حکم پر بورڈ آف انکوائری قائم کر دیا گیا ہے جس نے فوری طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج پر بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ “ونگ کمانڈر نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ ان کی زندگی سے زیادہ ان کا فرض اور فخر زیادہ اہم تھا، ونگ کنانڈر آپ نے بہت ساروں سے بہتر اہنی قوم کی خدمت کی۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…