بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بجلی ، گیس کی قیمتوں میں کمی ، اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ توانائی کی قیمت میں کمی سے معیشت اور انڈسٹری کو فائدہ ہو گا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مستقبل میں کمی ہوگی۔ پاکستانی معیشت میں منصوبہ بندی اورترقی کا کردار‘ سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت دیوالیہ تھی،

معیشت کے استحکام کے لیے طویل مدتی اصلاحات واحد حل ہیں، 2008ء کے معاشی بحران کے بعد منصوبہ بندی کی اہمیت میں اضافہ ہوا۔اسد عمر نے کہا کہ ملکی ترقی میں منصوبہ بندی کا اہم کردار ہے، ماضی میں منصوبہ بندی نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، پچھلے 50 سال میں معیشت کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ہوا ہے جبکہ معیشت میں تبدیلیوں کے باوجود منصوبہ بندی کا کردار کم نہیں ہوا ہے۔انہوں نے پاکستانی معیشت اور پلاننگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تین سالہ ترقیاتی اسٹریٹجی پر کام کر رہے ہیں، نجی شعبے کو سازگارماحول فراہم کرنا ریاستی ذمہ داری ہے، معاشی ترقی اور فلاح ایک آئینی ذمہ داری بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت منصوبہ بندی کا کردارمرکزی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، دنیا کیذہین ترین لوگوں کی مددسے منصوبہ بندی کرناوزارت کی ذمیداری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت میں ریاست کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، وزارت منصوبہ بندی کی استعدادکاربڑھانے سے ہی مرکزی کردارادا کیاجاسکتاہے۔اپنے خطاب کے دوران اسد عمر نے کہا کہ تیل کے ذخائر کے باوجود 60 کی دہائی میں خلیجی ممالک غربت کا شکار تھے، ریاست کیمرکزی کردار سے ہی خلیجی ممالک غربت سے نکلے، موجودہ دور میں چینی معیشت منصوبہ بندی کی بہترین مثال ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…