حیدرآباد( آن لائن ) بھارتی ریاست حیدرآباد میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نئی نویلی دلہن نے سسرال والوں سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق سونی اور اشوک کی شادی جون 2019 میں ہوئی تھی۔نئی زندگی کے آغاز میں ہی سونی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد اس نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
شادی میں مناسب جہیز نہ دینے پر سونی کو بار بار تنگ کیا جا رہا تھا اور مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ وہ اپنے گھر والوں سے بات کر کے مزید جہیز کا انتظام کرے۔یہ واقعہ جوبلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک نئی نویلی دلہن نے مناسب جہیز کا انتظام نہ کرنے پر اپنے سسرال والوں کے تنگ کرنے پر خودکشی کر لی۔بھارت میں اس نوعیت کا پہلا واقعہ پیش نہیں آیا۔اکثر لڑکیوں کی شادیاں صرف اس لئے نہیں ہو پاتی کیونکہ ان کے والدین جہیز کا انتظا م نہیں کر پاتے۔اگرکسی کی شادی ہو جائے اور گھر والے مناسب جہیز نہ دے سکیں، تب بھی نئی نویلی دلہن کو پریشان کیا جاتا ہے اور جہیز کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔کچھ ایسا ہی واقع پیش آیا ہے سونی کے ساتھ جس میں اس کے والدین اپنی بیٹی کی شادی میں مناسب جہیز نہیں دے سکے۔ جہیز نہ دے سکنے کی صورت میں اس کے سسرال والے اسے پریشان کرتے تھے اور مطالبہ کرتے تھے کہ وہ اپنے والدین کو کہہ کر جہیز کا مطالبہ کریں۔لیکن سونی نامی دلہن جب ان کی خواہشات مکمل نہ کر سکی تو اس نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اس نے اپنی جان دے دی۔یہ واقعہ حیدرآباد کے علاقہ جوبلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا ہے۔مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے والدین کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ مکمل کارروائی ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔