منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تفتان بارڈر پر زائرین کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز دگنے ہوگئے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے حقیقت سامنے رکھ دی

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ چمن(این این آئی)ایران سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔تفتان انتظامیہ کے مطابق ایران سے مزید 184 پاکستانی تفتان پہنچ گئے ہیں جس کے بعد تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

تفتان بارڈر پر زائرین کو 4 قرنطینہ میں رکھا گیا محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ کے لئے موبائل لیب بھی تفتان پہنچ گئی جس کو ایک مخصوص جگہ پر منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب پاک افغان بارڈر دسویں روز بھی بند رہا، سیکورٹی حکام کے مطابق باب دوستی سے ہر قسم کی دو طرفہ آمدورفت معطل رہی اور سرحد کے دونوں جانب سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاک افغان دوطرفہ تجارت، نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سینٹرل ایشیا کے ساتھ بھی تجارت معطل رہی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز دگنے ہوچکے ہیں تمام کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ حیرت کی بات نہیں 106 ممالک میں یہ بیماری پھیل چکی ہے تاہم ابھی تک مقامی سطح پر اس کے پھیلنے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں، اگر ہم ذمہ داری سے کام کریں تو ہم پھیلاؤ سے بچ سکتے ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں، رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی بہترین طبی نگہداشت کی جارہی ہے لہذا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…