ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اور سرینا ہوٹل کو بچا لیا، طیارے سے ایجیکٹ نہ کرکے اپنی جان دیدی لیکن کئی جانوں کو بچا لیا

datetime 11  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افسوسناک واقعہ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔ جس میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے، ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے ایجکٹ نہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے اہم عمارتوں کو بچانے کی خاطر ایجکٹ نہ کیا اور اپنی جان دے کر کئی لوگوں کی جان بچا لی،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے کئی شہریوں کی زندگی اور اہم عمارتوں کو بچانے کے لیے شہید ہو گئے۔ انہوں نے اپنی جان دے کر آبپارہ مارکیٹ، پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اور سرینا ہوٹل کو بچایا۔ونگ کمانڈر طیارے کو شکرپڑیاں کی طرف جنگل میں لے گئے۔ اسلام آبادکے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ ٹوئٹر پر اس وقت یہ ہی بات چل رہی ہے اور دیگر لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ انہوں نے شہری آبادی کو بچانے کے لئے ایجکٹ نہیں کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ وہ اپنی جان بچا سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہ کرکے راشد منہاس کی یاد تازہ کر دی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس ایجنٹ کرنے کے لئے کافی وقت موجود تھا لیکن انہوں نے بڑے نقصان سے بچانے کے لئے ایجکٹ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے علاقے شکر پڑیاں کے قریب گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے۔ بدھ کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے کی اطلاعات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔ حادثے میں علاقے سے گذرنے والی بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں کو بھی نقصان پہنچا اور جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ ترجمان کے مطابق حادثہ کی تحقیقات کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹر کے حکم پر بورڈ آف انکوائری قائم کر دیا گیا ہے جس نے فوری طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…