اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ کا پلٹ کر وار، تحریک انصاف کی اہم ترین وکٹ اڑا دی

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما داور کنڈی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام اورداور کنڈی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں داور کنڈی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے داور کنڈی نے کہا کہ میں امیر مقام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں کام کریں گے ۔ جس پر رہنما مسلم لیگ امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت پر داور کنڈی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔داور کنڈی تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل داور کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے فاؤنڈر گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔علی نواز گنڈا پور کے خلاف شکایت کرنے پر پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ یہ با ت بھی قابل غور ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2017 میں داور کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ن لیگ کے کچھ ناراض ارکان پنجاب اسمبلی نے عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی اور انہیں اپنی غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…