اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے مارچ کے مہینے میں شہر کی فضاؤں میں جیٹ طیاروں کی آوازیں اور اڑان کوئی غیر معموملی بات نہیں۔11 مارچ کی صبح اسلام آباد کےمعروف تجارتی مرکز آبپارہ میں دکاندار جب گاہکوں سے بھاؤ تاؤ کر رہے تھے تو اس دوران جنگی جہازوں کی آوازیں فضامیں گونجیں۔ایک شہری نے بتایا کہ جب جہاز فضا میں بلند ہوا تو ہم آبپارہ مارکیٹ سے دیکھ رہے تھے۔پھر وہ سیدھا نیچے کی جانب آیا۔ہم خوفزدہ ہو گئے
کیونکہ وہ نیچے آ رہا تھا۔پھر ہم نے جہاز کو واپس اوپر اٹھتے نہیں دیکھا۔چند ہی سیکنڈ میں زمین ہلی اور جس جگہ دھواں اٹھتا دکھائی دیا تو ہم نے جائے حادثے کی طرف دوڑ لگا دی۔ایک اور عینی شاہد کے مطابق جب وہ حادثے کی جگہ پہنچے تو علاقے میں ہائی ٹرانسمیشن لائن گری ہوئی تھی،درخت اور بجلی کے کھمبے ٹوٹ ہوئے تھے۔طیاروے کے ٹکڑوں سے دھواں اٹھ رہا تھا۔جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔