اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس سے بچائو سے متعلق وزارت صحت نے اقدامات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں جس میں کہاگیاہے کہ پاکستان اور چینی حکام مسلسل رابطے میں ہیں ،تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکینگ کی جا رہی ہے۔
چین میں اس وقت 28 ہزار پاکستانی طالبعلم ہیں۔ ایوان کو بتایاگیاکہ کرونا وائرس پر این آئی ایچ میں ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کر کے عالمی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔وزارت صحت نے کہاکہ پاکستان اور چینی حکام مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق مشتبہ مریضوں کو الگ رکھنے کے لیے مختص ہسپتال ائیر پورٹ حکام سے رابطے میں ہیں۔وزارت صحت کے مطابق ملک کے داخلی مقامات پر تھرمل سکینرز۔ تھرمل گنز اور پی پی ایز فراہم کیے گئے۔ وزارت صحت کے مطابق تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکینگ کی جا رہی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق این آئی ایچ اور صوبائی لیبارٹریوں میں میں ٹیسٹنگ کا طریقہ کار وضح کیا گیا۔وزارت صحت نے کہاکہ کوئٹہ،پشاور اور لاہور لیبارٹریوں کو پی سی آر کٹس فراہم کر دی گئیں ۔ وزارت صحت کے مطابق چین میں اس وقت 28 ہزار پاکستانی طالبعلم ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق متاثرہ علاقوں ووہان میں 620 طالبعلم،ہوبی میں 1094 طالبعلم ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ 5 طالبعلم صحتیاب ہو چکے ہیں۔