بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے کا خدشہ، بیرون ممالک سے آنیوالوں کے معائنے کیلئے نئی حکمت عملی سامنے آگئی

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آ ن لائن ) وفاقی حکومت نے بیرون ممالک سے وطن پہنچنے والے مسافروں کے طبی معائنے کیلیے نئی حکمت عملی اپنالی ہے جسے پیسنجر ٹریسنگ کانام دیا گیا۔وفاقی حکومت نے وطن پہنچنے والے مسافروں کے طبی معائنے کیلیے نئی حکمت عملی اپنالی ہے۔

اس منصوبے کے تحت ایئرپورٹ پر مسافروں سے وصول کی گئی سفری دستاویزات کو صحت اور سرویلینس کے متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیا جائے گا اور یہ متعلقہ محکمے کے اہلکار واپس آنے والے مسافروں کے شہروں میں ان سے رابطہ کرکے ان کا ’’فالواپ طبی معائنہ‘‘ کر سکیں گے اور اس منصوبے پر عملدرآمد کے ذریعے ایسے مریضوں کی تلاش اورتشخیص کی جاسکے گی جو ایئرپورٹ پرطبی معائنے کے وقت توبظاہرصحت مند تھے تاہم ان میں کسی بھی قسم کاوائرس اگرموجود ہوا تواسے ازاں بعد ’’ٹریس‘‘کیا جاسکے گا۔وزیر اعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی اس ہدایت پر سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ نے نئی ٹریسنگ پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جس کے تصدیق ڈائریکٹر سینٹرل ہیلتھ ڈاکٹر عرفان طاہرنے میڈیا سے بات چیت میں کی، ان کاکہنا تھاکہ بیرون ممالک سے ملک بھرمیں آنے والے تمام مسافروں کی ٹریسنگ کی ہدایت دیدی گئی ہیں۔واضح رہے کہ دنیا کے102ملکوں میں کرونا وائرس کی وباکے بعد بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے سفری کوائف ائیرپورٹ پر ہی وصول کرلیے جاتے ہیں جس میں مسافروں کا سفری ڈیٹا شامل ہے، سفری ڈیٹا میں مسافروں کے پتے اور ٹیلیفون نمبر درج ہوتے ہیں ان فون نمبر پر مسافروں سے رابطہ کرکے متعلقہ حکام دوبارہ طبی معائنے کریں گے تاکہ یہ معلوم کیاجاسکے کہ مسافر کو گھر پہنچنے کے بعد بخار یا فلوکی شکایت تو نہیں، فلویا بخار کی شکایت پرمذکورہ مسافر کے اہلخانہ اور ان کے رابطے میں رہنے والوں کے بھی طبی ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے10ائیرپورٹس پر تھرموگن اورتھرمو اسکینگ انتہائی موثرانداز سے جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…