اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کارشاہد مسعود نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری اس وقت کل قرض جتنا ٹیکس صرف پٹرول پر دے رہے ہیں جو کہ 5 بلین ڈالر بنتا ہے ۔ شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان پر قرضہ بھی تقریباََ 5 بلین ڈالر ہی ہے۔ ہر شہری ایک لٹر پٹرول پر 49 روپے ٹیکس دے رہا ہے۔ پاکستان کی پٹرولیم کھپت 5 لاکھ فی بیرل سے بھی زیادہ ہے۔تاہم پٹرول پر لیا جانے
والا 5 بلین ڈالر ٹیکس کہاں ہے کوئی بتانے کو تیار نہیں ہے۔ شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر کو پیچھے کر دیا گیا ہے۔ کوئی وفاقی وزیر بولتا ہے تو گالیاں دے کر چلے جاتے ہیں۔ نوازشریف اور دیگر لیگی رہنمائوں کی وطن واپسی سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو باہر سے لانے کی باتیں کی جا رہی ہیں تاہم بتایا جائے کہ باہر جانے کیوں دیا گیا ؟