دریاخان(آن لائن)حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک،تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کا ضلع میں مختلف میرج ہالزکا اچانک معائنہ اس دوران ون ڈش کی خلاف ورزی پر نور محل میرج ہال بھکر،آنگن مارکی دریاخان اور گرینڈ میرج
ہال کلورکوٹ کے مالکان کے خلاف پنجاب میرج فنکشز ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاکرایف آئی آرز درج کرادی گئی ہیں۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے بتایا کہ ضلع کے میر ج ہالزمالکان کو اس امر کا پابند بنایا جارہا ہے کہ وہ میرج ہال میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش پروگرام پر ہر صورت عملدآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی