منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس: پی آئی اے نے قطر کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا،مسافروں کے نام اہم پیغام جاری

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)کورونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر قطر حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عارضی طور پر قطر کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے 31 مارچ تک قطر جانے اور آنے والے

اپنے فلائٹ آپریشن کو معطل کردیا۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ان تمام صارفین کو رقم کی واپسی اور بلامعاوضی سفری چھوٹ کی پیش کش کر رہا ہے جنہوں نے قطر جانے یا وہاں سے آنے کے لیے ٹکٹ بک کروائے تھے۔انہوں نے کہا کہ پروازوں کی معطلی کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات پر پی آئی اے معذرت خواہ ہے۔اس سے قبل 28 فروری کو پاکستان نے ایران آنے اور جانے والی پروازوں کا آپریشن معطل کردیا تھا۔پاکستان کی جانب سے یہ اقدام کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد سامنے آیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قطر نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے 14 ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی، ان ممالک میں پاکستان بھی شامل تھا۔قطری وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘اس فیصلے میں ان ممالک کے آمد پر ویزا، رہائشی یا ورک پرمٹ رکھنے والے یا عارضی طور پر آنے والے بھی شامل ہیں’۔یاد رہے کہ چین سے شروع ہونے والا نوول کورونا وائرس دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پاکستان میں بھی گزشتہ ماہ سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں اچانک گزشتہ روز اس وقت اضافہ دیکھا گیا جب سندھ میں ایک ہی روز میں 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ملک میں ایک ہی روز میں اس طرح کیسز میں اضافے کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…