لاہور( این این آئی )کیمپ جیل میں قید دو قیدی جاں بحق ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں قیدیوں کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔کچھ روززیر علاج رہنے کے بعد دونوں ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں عبداللہ اور بابر ملا شامل ہیں ۔ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاگیا ۔