پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

عورت مارچ،میرا جسم میری مرضی شیخ رشید نے بھی دوٹوک اعلان کر دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل(آن لائن)سانگلہ ہل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی خاموشی قابل فکر ہے میاں شہباز شریف اکھاڑے سے باہر شورمچانے والے پہلوان کی طرح ہیں عورت مارچ کو ان کے سلوگن میرا جسم میری مرضی نے متنازع بنایا اور اسے اہمیت بھی اسی کے باعث ہی ملی ہے مولانا فضل الرحمٰن کوجلسے اور دھرنے دینے کے اعلان کرنے کی بجائے کورونا وائرس کے

خلاف کام کرنا چاہیے مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پاڑٹی ڈیڈ اپوزیشن ہے وہ گزشتہ رات نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران سوالوں کے جواب دے رہے تھے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی کی طرف دیکھنے کی بجائے خود فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے ہیں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ان کے ذہن میں آنے والی سوچ کو مشن بنا کر پورا کرتے ہیں گیس اور بجلی کی قیمت کم ہو جانے پر موجودہ اپوزیش عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کا وزراء کھسار مارکیٹ میں بیٹھنے کا بیانان کی سیاسی نگاہ پر مکمل کنٹرول ہے ملک میں 3وزارتیں داخلہ،اطلاعات اور فنانس بہت اہم ہوتی ہیں اس پر وزیر اعظم کی مکمل نظر ہے وزیر اعظم نے مجھے جو ریلوے کے متعلق ذمہ داری سونپی ہے اس کی ترقی اور مضبوطی کیلئے پوری دیانتداری کے ساتھ ذمہ داری نبھا رہا ہوں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عورت مارچ اب ختم ہوچکا ہے اس کے سلوگن میرا جسم میری مرضی کو بھی اب ٹی وی اخبارات و دیگر ذرائع سے ختم کر دینا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…